اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے
پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 70 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق 12 اگست سے ہوگا، جس کے تحت پیٹرول قدرے سستا جبکہ ڈیزل مہنگا دستیاب ہوگا۔



















































