ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

گھی، دودھ اور کوکنگ آئل سے متعلق بڑا انکشاف، اہم رپورٹ سامنے آگئی

datetime 8  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)وزارت منصوبہ بندی نے کھلے گھی، خوردنی تیل اور دودھ کے معیار کا ملک گیر سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے

جس کے تحت تمام صوبوں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق کھلے گھی، خوردنی تیل اور دودھ کے معیار کا سائنسی جائزہ لیا جائے گا جبکہ غیر معیاری خوراک سے عوامی صحت کو لاحق خطرات کا تعین اور خوراک کے معیار کے علاقائی رجحانات کی نشاندہی کی جائے گی۔نتائج کے جائزے کے لیے تکنیکی ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں وزارتِ منصوبہ بندی، پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ماہرین شامل ہیں، ذیلی کمیٹی شواہد پر مبنی سفارشات پیش کرے گی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ خوراک کا معیار قومی اہمیت کا معاملہ بن چکا ہے، ہر شہری کو محفوظ، صحت بخش اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے۔سروے کا مقصد صرف خامیوں کی نشاندہی نہیں بلکہ معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوامی صحت کو اقتصادی اور ریگولیٹری پالیسی سازی کا مرکز ہونا چاہیے اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

مختلف شہروں میں تھوک اور پرچون قیمتوں کے فرق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صارفین ایک ہی شے کے لیے مختلف قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے صوبائی حکومتوں کو قیمتوں میں فرق کی وجوہات کا جائزہ لینے اور تھوک و پرچون قیمتوں کے فرق کو کم کرنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مارکیٹ میں شفافیت اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے ،مہنگائی کے بنیادی عوامل پر مسلسل نظر رکھنے اور صارفین کے تحفظ کے لیے بروقت پالیسی اقدامات پر بھی زور دیا ۔

وفاقی وزیر نے حکومتی توجہ گھریلو بجٹ پر اثر انداز ہونے والی اشیا پر مرکوز رکھنے کی ہدایت بھی کی۔اعلامیے کے مطابق حساس قیمت اشاریے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خام تیل، سویابین آئل، چاول، گندم، چینی، کھاد اور یوریا کی عالمی قیمتوں اور عالمی قیمتوں کے مقامی منڈیوں پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…