بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ایرانی ریال خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 29  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں اس کی قیمت مزید گر گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی مالیت تقریباً 5 ہزار پاکستانی روپے رہ گئی ہے۔

ایران کے مرکزی بینک نے 29 جولائی 2026 کے لیے غیر ملکی کرنسیوں کے نئے سرکاری نرخ جاری کیے ہیں، جن کے مطابق ایرانی ریال کی قدر امریکی ڈالر، یورو اور دیگر بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مزید کم ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ کر 1,436,205 ایرانی ریال جبکہ ایک یورو کی قیمت 1,633,131 ایرانی ریال مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایران کے مجاز منی چینجرز کے “ثناء سسٹم” میں امریکی ڈالر 1,517,870 ریال اور یورو 1,725,994 ریال کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔مرکزی بینک کی جاری کردہ شرح مبادلہ کے مطابق 100 پاکستانی روپے کی قیمت 517,104 ایرانی ریال ہے، یعنی ایک پاکستانی روپیہ تقریباً 5,171 ایرانی ریال کے برابر شمار کیا جا رہا ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ کی صورتحال سرکاری نرخوں سے مختلف ہے، جہاں امریکی ڈالر کی قیمت تقریباً 18 لاکھ 60 ہزار سے 18 لاکھ 90 ہزار ایرانی ریال کے درمیان بتائی جا رہی ہے، جو سرکاری ریٹ سے خاصی زیادہ ہے۔پاکستانی اوپن مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی خرید و فروخت تقریباً 4,500 سے 5,000 روپے کے درمیان ہو رہی ہے، جس سے ریال کی گرتی ہوئی قدر واضح ہوتی ہے۔

کرنسی مارکیٹ سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں نمایاں فرق کے باعث آئندہ دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ انہوں نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے تاجروں کو محتاط رہنے اور شرح مبادلہ میں ممکنہ تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر مالی فیصلے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…