اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 27 جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مدت کے دوران کسی نئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 335 روپے 18 پیسے برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی اپنی موجودہ قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر پر دستیاب رہے گا۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی فی الحال کوئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا۔ ذرائع کے مطابق اس کی موجودہ قیمت 301 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق آئندہ قیمتوں سے متعلق کسی بھی فیصلے کا اطلاق 27 جولائی کے بعد ہونے والے جائزے کی روشنی میں کیا جائے گا، جبکہ اس وقت تک تمام پیٹرولیم مصنوعات موجودہ نرخوں پر فروخت ہوتی رہیں گی۔



















































