ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

datetime 25  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 25 جولائی کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔یہ مسلسل دوسرے روز ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

اس سے قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کے باعث ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور دیگر شعبوں میں اخراجات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…