پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے سفری الائونس میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے کنوینس الائونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین اضافے سے مستفید ہوں گے۔گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کا کنوینس الائونس 1,785 سے بڑھا کر 2,677 روپے کر دیا گیا، گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کا کنوینس الائونس بڑھا کر 2,898 روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق گریڈ 11 تا 15 کے ملازمین کا کنوینس الائونس بڑھا کر 4,284 روپے ماہانہ کر دیا گیا،
گریڈ 16 تا 20 اور اس سے اوپر کے افسران کا کنوینس الائونس 7,500 روپے ماہانہ مقرر کردیا گیا۔ کنوینس الائونس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔دوسری جانب سندھ کابینہ نے بھی صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الائونس میں اضافہ کر دیا۔ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الائونس بڑھا دیا گیا۔



















































