جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

امریکہ نے اضافی فیس پر جلد سیاحتی ویزا انٹرویو کی سہولت متعارف کرا دی

datetime 24  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) امریکی محکمہ خارجہ نے سیاحتی اور کاروباری ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند بعض درخواست گزاروں کے لیے ایک نیا آزمائشی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت مخصوص افراد اضافی فیس ادا کرکے ویزا انٹرویو کی جلد تاریخ حاصل کر سکیں گے۔22 جولائی کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نان امیگرنٹ ویزا (NIV) ایکسپیڈائٹڈ اپائنٹمنٹ پائلٹ پروگرام کو 31 دسمبر تک محدود مدت کے لیے منتخب امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ابتدائی مرحلے میں اس پروگرام کا آغاز صرف میکسیکو میں موجود امریکی سفارت خانے اور تمام قونصل خانوں سے کیا گیا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آزمائشی مدت کے دوران ضرورت کے مطابق دیگر ممالک میں بھی اس سہولت کو توسیع دی جا سکتی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ سہولت مکمل طور پر اختیاری ہے اور ان درخواست گزاروں کے لیے رکھی گئی ہے جنہیں فوری طور پر امریکا کا سفر درکار ہو۔

اگر متعلقہ سفارتی مشن میں جلد انٹرویو کی نشست دستیاب ہوئی تو اضافی فیس ادا کرنے والے افراد کو تقریباً 10 کاروباری دنوں کے اندر انٹرویو کا وقت دیا جا سکتا ہے۔حکام نے واضح کیا ہے کہ 750 ڈالر کی اضافی رقم صرف جلد اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے وصول کی جائے گی۔ اس فیس کی ادائیگی سے ویزا کے اجرا، منظوری یا درخواست کی جانچ کے عمل میں کوئی رعایت یا ضمانت نہیں ملے گی، جبکہ تمام درخواستیں معمول کے مطابق سیکیورٹی اور قانونی مراحل سے گزریں گی۔یہ پروگرام صرف بی (B) ویزا کے درخواست گزاروں کے لیے دستیاب ہوگا، جو سیاحت یا کاروباری مقاصد کے تحت امریکا جانا چاہتے ہیں۔درخواست گزار کو پہلے معمول کے مطابق ویزا درخواست جمع کرانی ہوگی، 185 ڈالر کی مشین ریڈ ایبل ویزا (MRV) فیس ادا کرنی ہوگی اور عام انٹرویو کی تاریخ بک کرنی ہوگی۔ اگر جلد اپائنٹمنٹ دستیاب ہوئی تو آن لائن سسٹم میں “Paid Expedite” کا آپشن ظاہر ہوگا، جسے منتخب کرنے کے بعد درخواست گزار کو 10 منٹ کے اندر اضافی 750 ڈالر ادا کرکے فوری انٹرویو کی تاریخ کی تصدیق کرنا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…