جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی اے نے ’سمز‘ سے متعلق صارفین کو خبردار کردیا

datetime 24  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کے استعمال کے لیے دینا قانوناً جرم ہے،

کیونکہ ایسی سم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو سکتی ہے جس کی ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر عائد ہو سکتی ہے۔پی ٹی اے نے اپنے جاری کردہ پیغام میں شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً یہ ضرور چیک کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس مقصد کے لیے صارفین cnic.sims.pk پر جا کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا پھر شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹرڈ سموں کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔اتھارٹی نے مزید کہا کہ اگر کسی صارف کے نام پر کوئی ایسی سم رجسٹرڈ ہو جس کے بارے میں اسے علم نہ ہو یا جس کی ضرورت نہ ہو، تو اسے فوری طور پر بند کروانا چاہیے تاکہ کسی بھی ممکنہ غلط استعمال سے بچا جا سکے۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ نئی سم صرف مجاز فرنچائز یا متعلقہ کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی اجازت اور بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر کوئی سم ان کے نام پر جاری نہ ہو۔ادارے نے یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ مفت سم یا دیگر مراعات کے لالچ میں کسی غیر متعلقہ شخص کو اپنی بائیو میٹرک تصدیق نہ دیں، کیونکہ اس طریقے سے فراڈ کر کے آپ کے نام پر اضافی سمیں جاری کی جا سکتی ہیں، جو بعد میں قانونی مسائل کا سبب بن سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…