بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

datetime 23  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں آج سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت نیچے آئی، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑ رہا ہے، جس کے باعث سونے کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…