بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

یو اے ای کا ویزا آن آرائیول، مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے نئی شرائط جاری

datetime 22  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) متحدہ عرب امارات کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) نے مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت سے متعلق نئی ہدایات اور شرائط جاری کر دی ہیں۔

ان قوانین کے تحت اہل مسافر یو اے ای پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے۔ادارے کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اپنے اہل خانہ سمیت، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس عام پاسپورٹ کے ساتھ منظور شدہ ممالک کا مؤثر رہائشی پرمٹ بھی موجود ہو۔جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کا پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ تک کارآمد ہونا چاہیے، جبکہ سفید پس منظر کے ساتھ حالیہ رنگین تصویر بھی لازمی ہوگی۔ اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ مؤثر رہائشی اجازت نامہ بھی پیش کرنا ہوگا۔نئی پالیسی کے مطابق 14 روزہ ویزا کو ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق درخواستیں جی ڈی آر ایف اے کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ منظوری کے بعد ویزا درخواست گزار کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر ارسال کر دیا جاتا ہے، جبکہ زیادہ تر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کی جاتی ہے۔فیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی قیمت 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کے لیے 422.50 درہم ادا کرنا ہوں گے۔جی ڈی آر ایف اے کے مطابق اس سہولت کا مقصد سیاحوں اور بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو آسان بنانا اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…