اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 3 ہزار 944 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے میں فروخت ہونے لگا۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی برقرار رہی، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر تک جا پہنچا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔



















































