بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا آج رات سے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان

datetime 21  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے (آج) بدھ کی رات سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل کے معاملے میں حکومت اور آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ جنرل سیکریٹری آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان بٹ نے بتایا کہ وزیر پٹرولیم اور پمپس مالکان کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں۔ حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام کو مسترد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔اس فیصلے کے بعد اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کردیا تھا۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا تھا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، مسائل کا بوجھ پیٹرول پمپ مالکان پر نہیں ڈالا جائے۔نعمان علی بٹ کے مطابق او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریبا 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…