منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر

datetime 21  جولائی  2026 |

اسلام آباد ( این این آئی) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین اور ان کے زیر کفالت اہلِ خانہ کی غیر ملکی شہریت اور غیر ملکی سفری دستاویزات کو خفیہ رکھنے کا راستہ بند کرتے ہوئے تمام سول سرونٹس کے لیے غیر ملکی شہریت کا حلفیہ ڈیکلریشن لازمی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غیر ملکی شہریت،غیر ملکی سفری دستاویزات سے متعلق لازمی ڈیکلیریشن فارم جاری کر دیئے ، سول سرونٹس کی غیر ملکی شہریت سے متعلق رولز 2026کے تحت ڈیکلیریشن فارم جاری کیے گئے ہیں ۔ سرکاری ملازمین کے لیے تین مختلف مواقع پر ڈیکلیریشن جمع کرانا لازم ہو گا، ملازمت میں شمولیت کے وقت غیر ملکی شہریت کی تفصیلات دینا لازمی ہو گا ، بیوروکریٹس کو ہرسال غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلیریشن جمع کرانا ہو گی، غیرملکی پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامہ اور مستقل رہائش کارڈ کی معلومات بھی دینا ہوں گی۔زیرکفالت افراد کی غیرملکی شہریت کی تفصیلات فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیدیا گیاہے

جبکہ کسی غیرملکی شہری سے شادی پر تفصیلات اور پیشگی سرکاری اجازت بھی ظاہر کرنا ہو گی۔کسی بھی تبدیلی کی صورت میں 90دن کے اندر حکومت کو آگاہ کرنا لازم ہو گا ، تقرری کے وقت معلومات چھپانے پر ملازمت کالعدم قرار دی جا سکتی ہے، غلط یا جھوٹا ڈیکلیریشن دینے پر قانونی و محکمانہ کارروائی ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…