بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام کی منظوری دیدی

datetime 20  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے نیا روزانہ پرائسنگ نظام منظور کر لیا ہے،

جس کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی ایکس ڈپو قیمتیں جاری کرے گی۔ حکومت نے اوگرا کو ہدایت دی ہے کہ اس نئے نظام پر فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔نئے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق خودکار انداز میں طے کی جائیں گی۔ اوگرا گزشتہ سات کاروباری دنوں کی اوسط عالمی قیمتوں کو بنیاد بنا کر روزانہ نرخ مقرر کرے گا اور انہیں اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کرے گا تاکہ عوام بروقت آگاہ رہ سکیں۔اس پالیسی کے بعد قیمتوں میں اضافے یا کمی کے لیے وزیراعظم یا کسی وزارت کی الگ منظوری درکار نہیں ہوگی۔ اوگرا کو مکمل اختیار حاصل ہوگا کہ وہ مقررہ فارمولے کے مطابق بغیر سیاسی مداخلت کے نئی قیمتوں کا اعلان کرے۔حکومت نے ہفتہ اور اتوار کے لیے بھی طریقہ کار واضح کر دیا ہے۔ ان دو دنوں کے دوران جمعہ کو جاری کی جانے والی قیمتیں ہی برقرار رہیں گی،

جس سے تعطیلات میں نرخوں میں بار بار تبدیلی سے بچا جا سکے گا۔ اسی نظام کا اطلاق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں پر بھی ہوگا۔دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ نہیں بڑھائی جا سکے گی، جبکہ اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی صرف وزارتِ خزانہ (فنانس ڈویژن) کی منظوری سے ممکن ہوگی۔نئی پالیسی کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد کا اختیار صرف پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے پاس ہوگا، جبکہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کر سکیں گی۔مزید برآں، اگر کوئی آئل مارکیٹنگ کمپنی درآمد یا مقامی سطح پر مصنوعات کی بروقت اپ لفٹمنٹ میں ناکام رہتی ہے تو اسے نو ماہ تک نئی درآمدی اجازت نہیں دی جائے گی، تاکہ مارکیٹ میں سپلائی کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…