بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

وفاقی کابینہ سے منظور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 20  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں،

جس کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کرے گی۔

دستاویزات کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت قیمتوں کے اجرا کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت سے الگ منظوری درکار نہیں ہوگی۔ اوگرا عالمی مارکیٹ میں گزشتہ سات دن کی اوسط قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ نرخ جاری کرے گا، تاہم ہفتہ اور اتوار کے روز پہلے سے نافذ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

نئے پالیسی فریم ورک کے تحت مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی روزانہ مقرر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پیٹرولیم لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ وصول نہیں کی جا سکے گی، جبکہ اس کی شرح میں کسی بھی قسم کی تبدیلی صرف وزارتِ خزانہ (فنانس ڈویژن) کی منظوری سے ممکن ہوگی۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد کا اختیار صرف پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کے پاس ہوگا، جبکہ دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کر سکیں گی۔

نئے ضابطوں کے مطابق اگر کوئی کمپنی درآمد یا مصنوعات کی بروقت اپ لفٹمنٹ میں ناکام رہی تو اسے نو ماہ تک نئی درآمد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ نئے پرائسنگ میکنزم پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتوں کے تعین کا نظام زیادہ مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…