بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس منظور

datetime 20  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ خزانہ بلوچستان نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ الاؤنس گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے تمام مستقل سرکاری ملازمین کو دیا جائے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ الاؤنس کا حساب ہر ملازم کی موجودہ بنیادی تنخواہ (رننگ بیسک پے) کی بنیاد پر کیا جائے گا۔محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اضافی الاؤنس قابلِ ٹیکس ہوگا اور مروجہ قوانین کے مطابق اس پر انکم ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔ تاہم اس رقم کو بنیادی تنخواہ کا مستقل حصہ تصور نہیں کیا جائے گا، بلکہ اس کی ادائیگی صرف نوٹیفکیشن میں درج قواعد کے تحت ہوگی۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو پنشن، گریجویٹی یا ریٹائرمنٹ کے دیگر مالی فوائد کے تعین میں شامل نہیں کیا جائے گا، لہٰذا ریٹائرمنٹ کے وقت اس الاؤنس کی بنیاد پر کسی اضافی مالی فائدے کا حساب نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جو ملازمین ایکسٹرا آرڈینری رخصت (EOL) پر ہوں گے، وہ اس الاؤنس کے مستحق نہیں ہوں گے۔ تاہم ڈیوٹی پر واپسی کے بعد متعلقہ ضوابط کے مطابق انہیں دوبارہ اس سہولت کا فائدہ مل سکے گا۔صوبائی حکومت نے تمام محکموں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نئی پالیسی پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ تنخواہوں کی تیاری کے دوران ملازمین کے گریڈ، موجودہ بنیادی تنخواہ، ٹیکس کی کٹوتی اور رخصت کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے الاؤنس کی ادائیگی نوٹیفکیشن کے مطابق کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…