جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

شدید بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب کا خدشہ

datetime 20  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے 19 سے 23 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید مون سون بارشوں، فلیش سیلاب، دریاوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شدید مون سون اور مغربی ہوا کا طاقتور سلسلہ 20 سے 23 جولائی تک گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بالائی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا باعث بنے گا، جس سے فلیش سیلاب اور ہل ٹورنٹس میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ادارے کے مطابق دریائے چناب کے مقام مارالہ اور دریائے جہلم کے منگلا کے بالائی حصے میں سیلابی ریلوں کا امکان ہے، دریائے کابل اور اس کے معاون دریاں، خصوصا پنجکوڑہ، سوات اور چترال میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے اور طغیانی کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مریدکے، ڈی جی خان، راجن پور، مری، گلیات، لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، مالاکنڈ، شنگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں فلیش سیلاب کا خدشہ ہے۔

ادارے کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، لاہور اور شیخوپورہ سمیت متعدد شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی شدید خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی مشینری اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ادارے کے مطابق برساتی نالوں، زیر آب سڑکوں، دریا کے کناروں اور لینڈ سلائیڈ کے خدشے والے علاقوں سے دور رہیں، جبکہ مستند معلومات اور حفاظتی ہدایات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…