ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

200 یونٹس سے زیادہ بجلی کا استعمال اور پروٹیکٹڈ سہولت ہمیشہ کےلیے ختم؟ کے الیکٹرک کی وضاحت آگئی

datetime 18  جولائی  2026 |

کراچی (این این آئی)کے الیکٹرک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس دعوے کی تردید کر دی ہے

جس میں کہا جا رہا تھا کہ اگر کوئی پروٹیکٹڈ صارف ایک ماہ کے دوران 200 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کر لے تو وہ ہمیشہ کے لیے پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے خارج ہو جائے گا۔کے الیکٹرک کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ معلومات درست نہیں ہیں اور پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے متعلق پالیسی میں کوئی نئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ترجمان کے مطابق نان ٹی او یو (NonـTOU) رہائشی صارف اگر کسی ایک ماہ میں 200 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرتا ہے تو اس کا پروٹیکٹڈ اسٹیٹس مستقل طور پر ختم نہیں ہوتا۔ اگر بعد ازاں وہ مسلسل چھ ماہ تک ہر مہینے 200 یا اس سے کم یونٹس استعمال کرے تو مقررہ قواعد کے مطابق اس کا پروٹیکٹڈ اسٹیٹس دوبارہ بحال ہو سکتا ہے۔

کے الیکٹرک نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ بجلی کے بلوں، پروٹیکٹڈ کیٹیگری یا دیگر پالیسیوں سے متعلق کسی بھی خبر یا نوٹس پر یقین کرنے سے قبل ادارے کے سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق ضرور کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں۔ترجمان نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام مستند معلومات کے الیکٹرک کے سرکاری پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں، لہٰذا کسی بھی قسم کی افواہوں یا غیر تصدیق شدہ اطلاعات کی بنیاد پر تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…