بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

دبئی میں مقیم پاکستانی خاتون نے لاٹری میں 10 لاکھ ڈالرز جیت لیے

datetime 17  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی خاتون ہیرا نیر نے دبئی ڈیوٹی فری کی معروف ملینیئم ملینیئر قرعہ اندازی میں 10 لاکھ امریکی ڈالر (1 ملین ڈالر) کا شاندار انعام اپنے نام کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق 1999 میں اس اسکیم کے آغاز کے بعد ہیرا نیر یہ اعزاز حاصل کرنے والی 29ویں پاکستانی بن گئی ہیں۔

38 سالہ ہیرا نیر نے بتایا کہ انہیں اس لاٹری کے بارے میں پہلی بار اپنے دفتر میں ایک ساتھی کی گفتگو سے معلوم ہوا۔ ساتھی نے انہیں بتایا کہ اس اسکیم میں کامیابی کے امکانات کافی بہتر ہیں، جس کے بعد انہوں نے ویب سائٹ دیکھی اور پہلی مرتبہ صرف ایک ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کی جانب سے انہیں 1387 نمبر کا ٹکٹ جاری کیا گیا، جو انہیں ابتدا ہی سے پسند آ گیا تھا۔ چند روز بعد جب وہ دفتر میں موجود تھیں اور سوشل میڈیا پر قرعہ اندازی براہِ راست دیکھ رہی تھیں تو جیتنے والے ٹکٹ کا نمبر 1387 سن کر وہ حیران رہ گئیں۔

ہیرا نیر کے مطابق انہیں ابتدا میں یقین ہی نہیں آیا کہ وہ واقعی کامیاب ہو گئی ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر اپنے شوہر کو فون کیا، جنہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ انہوں نے اس لاٹری میں حصہ لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انعامی رقم سے وہ اپنا ذاتی گھر خریدنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ ان کے بقول، ان کے خاندان میں خواتین کے نام پر جائیداد ہونا عام بات نہیں، لیکن وہ اس روایت کو بدلتے ہوئے اپنے نام پر پراپرٹی خریدنے کا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…