بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری، الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری

datetime 17  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے اٹارنی کیڈر سے وابستہ سرکاری افسران کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ان کے پرفارمنس الاؤنس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے اس الاؤنس کو 60 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق نظرثانی شدہ الاؤنس کا تعین 2022 کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ تاہم اس سہولت میں پنشن اور گریجویٹی شامل نہیں ہوں گی، جبکہ یہ الاؤنس قابلِ ٹیکس بھی ہوگا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ غیر معمولی رخصت، طویل چھٹی یا معطلی کے دوران متعلقہ افسران کو یہ الاؤنس ادا نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق یہ سہولت صرف اٹارنی کیڈر کے اہل افسران تک محدود رہے گی۔ مارکیٹ بیسڈ تنخواہوں یا خصوصی پیکیج پر تعینات ملازمین اور دیگر غیر اٹارنی کیڈر افسران اس الاؤنس کے مستحق نہیں ہوں گے۔

صوبائی حکومت نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کے بعد اس معاملے سے متعلق پہلے جاری کیے گئے تمام احکامات اور نوٹیفکیشن منسوخ تصور کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…