بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 16  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے مالی سہولیات میں اضافہ کرتے ہوئے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس کی نئی شرحوں کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ سول سیکریٹریٹ، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور گورنر سیکریٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے گریڈ 3 سے گریڈ 22 تک کے تمام ملازمین اور افسران پر لاگو ہوگا۔ نئی شرحوں کے تحت مختلف گریڈز کے ملازمین کو ان کے عہدوں کے مطابق ماہانہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 3 سے 6 تک کے ملازمین کو 6 ہزار روپے، گریڈ 7 سے 10 کو 9 ہزار روپے، گریڈ 11 سے 13 کے ملازمین کو 13 ہزار روپے جبکہ گریڈ 14 اور 15 کے لیے 16 ہزار روپے ماہانہ ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 16 کے ملازمین کو 18 ہزار روپے، گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو 21 ہزار روپے، گریڈ 19 کو 28 ہزار روپے، گریڈ 20 کو 35 ہزار روپے، گریڈ 21 کے افسران کو 42 ہزار روپے جبکہ گریڈ 22 کے افسران کو 52 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس ادا کیا جائے گا۔محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے مؤثر ہوگا۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے معذور سرکاری ملازمین کے اسپیشل کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ اس فیصلے کا نفاذ بھی یکم جولائی 2026 سے عمل میں آ چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…