بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب کے جوڈیشل افسران کو ڈھائی سے3لاکھ روپے میں کاریں دینےکی اسکیم منظور

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پنجاب کی عدلیہ سے وابستہ جوڈیشل افسران کے لیے رعایتی قیمت پر سرکاری گاڑیاں فراہم کرنے کی نئی اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سرکلر کے مطابق ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن فیسیلٹی کے تحت صوبے بھر کے تقریباً دو ہزار جوڈیشل افسران کو ڈھائی لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ روپے تک کی رعایتی قیمت پر سرکاری گاڑیاں خریدنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اس سہولت سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز اور فیملی کورٹس کے ججز مستفید ہو سکیں گے۔

اس کے علاوہ انسدادِ دہشت گردی عدالتوں، احتساب عدالتوں، بینکنگ کورٹس، ایف آئی اے، انسدادِ منشیات، کسٹمز اور لیبر کورٹس میں خدمات انجام دینے والے ججز بھی اس اسکیم کے اہل ہوں گے۔سرکلر میں مزید بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، آئینی عدالت اور دیگر قومی اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پنجاب جوڈیشری کے افسران کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ وہ بھی رعایتی نرخوں پر سرکاری گاڑیاں حاصل کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…