بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

امیروں کی قوت خرید میں اضافہ، ملک میں گاڑیوں کی فروخت 40 فیصد بڑھ گئی

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی تازہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران ملک میں آٹو موبائل انڈسٹری نے نمایاں ترقی کی،

جہاں مختلف اقسام کی گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد کاریں فروخت ہوئیں، جو اس شعبے میں بحالی کے واضح آثار ہیں۔ جون کے مہینے میں بھی فروخت کا رجحان مثبت رہا اور مئی کے مقابلے میں کاروں کی فروخت 13 فیصد اضافے کے بعد 15 ہزار 378 یونٹس تک پہنچ گئی۔پاما کے اعداد و شمار کے مطابق ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، جہاں گزشتہ مالی سال کے دوران فروخت 67 فیصد بڑھ کر 7 ہزار 440 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔اسی عرصے میں جیپس اور پک اپ گاڑیوں کی فروخت بھی نمایاں رہی اور 41 فیصد اضافے کے بعد یہ تعداد 50 ہزار 814 یونٹس تک جا پہنچی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی مارکیٹ بھی مستحکم رہی۔ مالی سال کے دوران ان کی فروخت 30 فیصد بڑھ کر 19 لاکھ 72 ہزار 77 یونٹس تک پہنچ گئی۔معاشی ماہرین کے مطابق صارفین کی بہتر قوتِ خرید، آٹو فنانسنگ کی سہولیات میں بہتری اور نئی گاڑیوں کے ماڈلز کی دستیابی نے مارکیٹ میں طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔صنعتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث کمرشل گاڑیوں کی مانگ بھی بڑھی، جس سے ٹرکوں اور دیگر کاروباری گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…