بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

کون سا پاکستانی شہری اب ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا؟ ہوائی اڈوں کو ہدایات جاری

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومتِ پاکستان نے دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے نئی سفری پالیسی متعارف کرا دی ہے،

جس پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں امیگریشن حکام کو بھی نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ضوابط کے تحت بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے دوہری شہریت کے حامل افراد کے لیے لازم ہوگا کہ وہ اپنے غیر ملکی پاسپورٹ کے ساتھ یا تو درست پاکستانی ویزا یا کارآمد نائیکوپ (NICOP) پیش کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب زائد المیعاد نائیکوپ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسی طرح منسوخ شدہ نائیکوپ کے ذریعے بھی ملک میں داخل ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

نئی ہدایات کا اطلاق برطانیہ سمیت دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں پر یکساں طور پر ہوگا۔حکام کے مطابق غیر ملکی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ہر دوہری شہریت یافتہ پاکستانی کے لیے ضروری ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنے پاکستانی ویزا یا نائیکوپ کی مدت اور حیثیت کی تصدیق کر لے، تاکہ پاکستان آمد کے وقت کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…