بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

روٹی اور نان کی قیمت میں بڑے اضافہ کا امکان

datetime 14  جولائی  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات روٹی اور نان کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگے ہیں،

جبکہ مختلف شہروں میں تندور مالکان نے سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں گندم اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو جواز بناتے ہوئے نان بائی ایسوسی ایشن نے پہلے روٹی کی قیمت 13 روپے سے بڑھا کر 15 روپے اور نان 25 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس پر مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔اب متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 کلو آٹے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے اور میدے کی قیمت 12 ہزار روپے تک پہنچنے کے باعث سادہ روٹی 20 روپے جبکہ نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مہنگے آٹے، ایل پی جی، شاپر بیگز اور دیگر اخراجات کے باعث سرکاری نرخ پر 15 روپے کی روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت تین روز کے اندر مذاکرات کرے، بصورت دیگر احتجاجاً تندور بند کر دیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…