بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

ڈیجیٹل فراڈ میں پاکستان دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار دیدیا گیا

datetime 14  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈیجیٹل فراڈ اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق جاری ہونے والی ایک عالمی رپورٹ میں پاکستان کو آن لائن دھوکہ دہی کے حوالے سے سب سے زیادہ غیر محفوظ ممالک میں شامل کرتے ہوئے آخری درجے پر رکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شناختی تصدیق کے عالمی ادارے سم سب (Sumsub) اور شماریاتی پلیٹ فارم اسٹیٹسٹا (Statista) کی مشترکہ رپورٹ گلوبل فراڈ انڈیکس 2025 میں 112 ممالک کا جائزہ لیا گیا، جس میں پاکستان مسلسل دوسرے سال بھی فہرست کے آخری نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک کی درجہ بندی کے لیے ڈیجیٹل فراڈ کی شرح، حکومتی اقدامات، ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی اور مجموعی معاشی حالات جیسے اہم عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔ جائزے میں بتایا گیا کہ پاکستان میں آن لائن فراڈ کے واقعات نسبتاً زیادہ ہیں، جبکہ سائبر کرائم کی روک تھام، مؤثر ڈیجیٹل سیکیورٹی نظام، ای گورننس اور متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کے شعبوں میں بھی نمایاں خامیاں موجود ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سائبر تحفظ کے اعتبار سے لکسمبرگ، ڈنمارک، فن لینڈ اور ناروے دنیا کے محفوظ ترین ممالک قرار پائے، جہاں ڈیجیٹل فراڈ کے خلاف مؤثر نظام موجود ہے۔دوسری جانب پاکستان کے علاوہ انڈونیشیا، نائیجیریا اور بھارت بھی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں آن لائن فراڈ اور سائبر خطرات کے حوالے سے تحفظ کا معیار نسبتاً کم قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…