بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

کروشیا جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری!

datetime 10  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) پاکستان اور کروشیا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلوں پر اتفاق کیا ہے،

جن میں پاکستان میں کروشیا کی ویزا پروسیسنگ سہولت کے قیام کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ اس اقدام سے ویزا کے حصول کا عمل آسان ہونے اور دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان روابط میں بہتری آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔پاکستان اور کروشیا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلک ریڈمین سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ کروشین وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، سیاحت، انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بندرگاہوں سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کی سفارتی اکیڈمیوں کے درمیان تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔فریقین نے پاکستان میں کروشیا کی ویزا پروسیسنگ سروس شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا، جس سے ویزا درخواستوں کا طریقہ کار مزید سہل ہونے اور عوامی روابط کو فروغ ملنے کی امید ظاہر کی گئی۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی مشاورت کے موجودہ نظام کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے، مسلسل سفارتی رابطے برقرار رکھنے اور کاروباری برادریوں کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی تجارت اور منڈیوں تک رسائی بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…