جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

datetime 9  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک( وفاقی آئینی عدالت نے اپنے افسران اور ملازمین کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے،

جس کی منظوری چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے دی ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چھٹیوں کو دو الگ الگ مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں ہر مرحلہ تین ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے کی تعطیلات 13 جولائی سے 2 اگست 2026 تک جاری رہیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں ملازمین 4 اگست سے 24 اگست 2026 تک رخصت پر رہیں گے۔عدالتی انتظامیہ نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ تعطیلات کے دوران عدالتی کارروائی اور دفتری امور کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ کسی بھی کام میں رکاوٹ نہ آئے۔

اعلامیے میں ملازمین کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ چھٹیوں پر روانگی سے قبل اپنی تمام زیرِ التوا فائلوں اور سرکاری ذمہ داریوں کو مکمل کریں تاکہ بعد میں کسی قسم کی انتظامی دشواری پیش نہ آئے۔مزید برآں، تعطیلات کے دوران تمام افسران اور ملازمین کو اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبرز ہر وقت فعال رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، تاکہ ضرورت پڑنے پر ان سے فوری رابطہ کیا جا سکے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…