بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت کارواں مالی سال کے دوران پہلی مرتبہ ہائبرڈ سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

datetime 9  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران پہلی مرتبہ ہائبرڈ سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد اسلامی مالیاتی ذرائع سے سرمایہ حاصل کرنا اور حکومتی فنانسنگ کے ذرائع کو مزید وسعت دینا ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ سکوک بانڈز کے تحت حکومت صرف اثاثے گروی رکھنے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ کموڈیٹی کی فروخت کے ذریعے بھی مارکیٹ سے فنانسنگ حاصل کی جا سکے گی۔ اس مقصد کے لیے حکومت کموڈیٹی کی خرید و فروخت کے عمل میں ایک تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ہائبرڈ سکوک فنانسنگ کے ماڈل میں کموڈیٹی کو مارکیٹ میں فروخت کرکے سرمایہ حاصل کیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے کی تفصیلات عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں گی۔

اس سلسلے میں وزارتِ خزانہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) سے سکوک بانڈز کے اجرا کے لیے قابلِ استعمال اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق این ایچ اے کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کا ابتدائی تخمینہ 7 ہزار ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے، جس کی بنیاد پر سکوک بانڈز کے اجرا کی گنجائش کا تعین کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال این ایچ اے کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ تقریباً ساڑھے 5 ہزار ارب روپے لگایا گیا تھا، تاہم حالیہ نظرثانی کے بعد ان اثاثوں کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیشِ نظر حکومت مزید مالیت کے سکوک بانڈز جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…