پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے

datetime 6  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے جووینائل کارڈ کے اجرا کا مکمل طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

نئے ضابطوں کے تحت والدین یا قانونی سرپرست چند آسان مراحل مکمل کرکے اپنے بچوں کے لیے شناختی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے پہلے بچے کی نادرا میں رجسٹریشن کروانا ضروری ہوگی، جس کے بعد متعلقہ نادرا سینٹر سے ٹوکن حاصل کیا جائے گا۔ اس کے بعد بچے کی تصویر اور بائیومیٹرک معلومات (جہاں قابلِ اطلاق ہوں) ریکارڈ کی جائیں گی، جبکہ والدین یا قانونی سرپرست کی بائیومیٹرک تصدیق بھی لازمی ہوگی۔

اگلے مرحلے میں درخواست گزار کی تمام معلومات کمپیوٹرائزڈ نظام میں درج کی جائیں گی، جس کے بعد اپروول آفیسر درخواست کی جانچ اور منظوری دے گا۔ کارروائی مکمل ہونے پر مقررہ فیس جمع کرانے کے بعد جووینائل کارڈ مقررہ مدت میں جاری کر دیا جائے گا۔

نادرا نے مختلف سروسز کی فیس اور کارڈ کی فراہمی کا وقت بھی واضح کر دیا ہے۔ نارمل سروس کے لیے 750 روپے فیس مقرر کی گئی ہے اور اس کے تحت کارڈ 31 دن میں جاری ہوگا۔ ارجنٹ سروس کی فیس 1500 روپے ہے، جس میں کارڈ 23 دن کے اندر فراہم کیا جائے گا، جبکہ ایگزیکٹو سروس کے لیے 2500 روپے ادا کرنا ہوں گے اور کارڈ صرف 9 دن میں حاصل کیا جا سکے گا۔

نادرا کے مطابق درخواست بچے کے والد، والدہ یا قانونی سرپرست کی جانب سے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ اگر درخواست والدہ یا قانونی سرپرست جمع کرا رہے ہوں تو ان کی موجودگی لازمی ہوگی۔ درخواست فارم میں والدین کے فنگر پرنٹس، موبائل نمبر، ای میل ایڈریس اور کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ضروری ہوں گی۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ جووینائل کارڈ سے متعلق مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1777 سے رابطہ کریں یا نادرا کی سرکاری ویب سائٹ سے استفادہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…