بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ

datetime 6  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے دورانِ ملازمت انتقال کر جانے والے اور

لائن ڈیوٹی کے دوران حادثات میں جان کی بازی ہارنے والے ملازمین کے اہلِ خانہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے زیرِ التوا کوٹہ کیسز کا دوبارہ جائزہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پیسکو انتظامیہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایسے تمام کوٹہ کیسز، جو 18 اکتوبر 2024 کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل زیرِ التوا تھے، دوبارہ جانچ کے لیے زیرِ غور لائے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی وضاحت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ابتدائی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد اہل امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے باقاعدہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

پیسکو ہیڈ آفس نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود زیرِ التوا کوٹہ کیسز کی مکمل تفصیلات اور متعلقہ دستاویزات فوری طور پر ہیڈ آفس ارسال کریں۔

انتظامیہ کے مطابق تمام مطلوبہ ریکارڈ 30 جولائی تک خصوصی میسنجر کے ذریعے ہیڈ آفس پہنچ جانا چاہیے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی نئی درخواستیں یا دعوے قابلِ غور نہیں ہوں گے، لہٰذا تمام دفاتر کو مقررہ وقت کے اندر معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…