بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل

datetime 4  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے وزیراعظم اپنا گھر اسکیم تک عوام کی رسائی مزید آسان بنانے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کو بھی پروگرام کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق روایتی بینک اکائونٹ نہ رکھنے والے بھی اپنا گھراسکیم کیلئے درخواست دے سکیں گے، وفاقی حکومت نے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کواسکیم کاحصہ بنانے کی منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایاکہ ایس ای سی پی کے تحت نان بینکنگ ہاؤسنگ فنانس اورانویسٹمنٹ فنانس کمپنیاں اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کرسکیں گی،جبکہ مائیکروفنانس کمپنیاں مستحق افراد کو 50لاکھ روپے تک قرض دے سکیں گی۔اسکیم کے تحت قرض پہلے 10سال کے لیے صرف 5فیصد شرح منافع پردستیاب ہوگاتاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کا نیٹ ورک ڈیجیٹل ذرائع کیساتھ ساتھ دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک بھی موجود ہے،جس سے اسکیم کی رسائی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔این بی ایف سیزسے ہاؤسنگ فنانس کیلیے فریم ورک جاری کردیاگیاہے،این بی ایف سیزبینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے اشتراک سے بھی قرض فراہم کرسکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…