اسلام آباد(این این آئی)جون کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 14.94 فیصد اضافہ کیا گیا۔سوئی ناردرن کیلئے درآمدی گیس کی نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر جب کہ سوئی ناردرن کیلئے مئی میں قیمت 16.98 ڈالر فی ایم بی ٹی یو تھی۔سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 16.17 فیصد اضافہ کیا گیا، سوئی سدرن کیلئے نئی قیمت 18.63 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی، سوئی سدرن کیلئے مئی میں قیمت 16.04 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔



















































