بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

datetime 1  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر عوام کو ریلیف دیتے ہوئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے سلنڈر بھی سستا ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی سرکاری قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے باعث 11.8 کلوگرام وزنی گھریلو ایل پی جی سلنڈر بھی 794 روپے 5 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ نئی قیمت کے تحت یہ سلنڈر اب 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جس سے گھریلو صارفین کو گیس کے اخراجات میں خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…