بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ

datetime 30  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مسلسل تنزلی کا شکار ہیں،

جبکہ مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ سہ ماہی سونے کی مارکیٹ کے لیے گزشتہ کئی برسوں کی نسبت زیادہ مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور شرح سود میں اضافے کی توقعات نے سرمایہ کاروں کا رجحان قیمتی دھات کے بجائے ڈالر کی جانب موڑ دیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4 ہزار ڈالر کی اہم سطح سے بھی نیچے آ گئی۔ اس صورتحال نے عالمی سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔تازہ مالیاتی رپورٹس کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت تقریباً 1.8 فیصد کمی کے بعد 3 ہزار 943 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سات ماہ کی کم ترین سطح تصور کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت کی مضبوط کارکردگی اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود مزید بڑھانے کے امکانات نے امریکی کرنسی کو تقویت دی ہے، جس کے باعث سرمایہ کار ڈالر میں سرمایہ کاری کو زیادہ محفوظ سمجھ رہے ہیں۔اقتصادی ماہرین کے مطابق جب امریکی ڈالر مضبوط ہوتا ہے اور شرح سود بلند رہتی ہے تو سونے کی کشش کم ہو جاتی ہے، کیونکہ ایسی صورت حال میں سونے پر منافع کی توقع نسبتاً کم رہتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں امریکا سے جاری ہونے والے روزگار کے اعداد و شمار اور فیڈرل ریزرو کی نئی پالیسی سے متعلق اعلانات سونے کی عالمی قیمتوں پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔ اگر امریکی ڈالر اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھتا ہے تو سونے کی قیمتوں پر دباؤ بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…