جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

datetime 25  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ خام تیل کی قیمت چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خام تیل کی قیمت 73.80 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے آئی۔ جو فروری کے آخر میں ایران سے متعلق کشیدگی بڑھنے سے قبل کی سطح کے قریب سمجھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی پیش رفت کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت کی بحالی ہے۔ جس سے عالمی منڈی میں سپلائی کے خدشات کم ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے بعض پابندیوں میں 60 روزہ نرمی کے بعد ایرانی خام تیل کی برآمدات میں اضافے کی توقع بھی مارکیٹ میں رسد بڑھنے کا سبب بن رہی ہے۔ خلیجی ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار اور فراہمی میں اضافے کے اشاروں نے بھی قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کے بعد سرمایہ کار تیل کی قیمتوں میں شامل اضافی جغرافیائی و سیاسی خطرات کو نکال رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خطے میں امن و استحکام برقرار رہا اور تیل کی سپلائی میں اضافہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…