بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سپین کا امیگریشن پروگرام غیرملکیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ،درخواستوں کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچ گئی

datetime 17  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)اسپین کی جانب سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کے پروگرام نے دنیا بھر کے امیگریشن امیدواروں کی توجہ حاصل کر لی ہے،

جبکہ اس اسکیم کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد حکومتی اندازوں سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق اسپین میں مقیم غیر دستاویزی تارکینِ وطن کو قانونی رہائش فراہم کرنے کے منصوبے کے لیے اب تک تقریباً 9 لاکھ افراد رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

حکومتِ اسپین نے گزشتہ ماہ ایک بڑے اقدام کے تحت تقریباً 5 لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی رہائشی درجہ دینے کی منظوری دی تھی، تاہم درخواستوں کی تعداد توقعات سے کہیں زیادہ سامنے آئی۔ اسپین کی وزارتِ مہاجرت کے مطابق رجسٹرڈ درخواست گزاروں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب یہ تعداد 9 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مہاجرین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم “سی ای اے آر” کا کہنا ہے کہ پروگرام کی تکمیل تک درخواستوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

حکام کے مطابق اس پالیسی کا بنیادی مقصد ایسے افراد کو باقاعدہ معیشت کا حصہ بنانا ہے جو برسوں سے غیر قانونی حیثیت کے ساتھ ملک میں مقیم ہیں، تاکہ وہ قانونی طور پر روزگار حاصل کر سکیں اور قومی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

واضح رہے کہ اسپین ان یورپی ممالک میں شامل ہے جو امیگریشن کے حوالے سے نسبتاً نرم اور کھلی پالیسی رکھتے ہیں، جبکہ یورپ کے کئی دیگر ممالک میں تارکینِ وطن کے لیے قوانین مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں اسپین کی معاشی کارکردگی یورپ کے متعدد ممالک سے بہتر رہی ہے، جس میں تارکینِ وطن کی شمولیت نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہوٹلنگ، بزرگوں کی دیکھ بھال، سروس سیکٹر اور دیگر شعبوں میں افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل سکیورٹی نظام میں بھی نمایاں حصہ ڈالا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…