بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

datetime 12  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بین الاقوامی تیل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے،

جس کے باعث توانائی کے شعبے سے وابستہ حلقوں کی توجہ عالمی منڈی کی صورتحال پر مرکوز ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری لین دین کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 1.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 86.29 ڈالر فی بیرل تک آ گئی۔اسی طرح برینٹ خام تیل بھی دباؤ کا شکار رہا اور اس کی قیمت میں 1.29 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں یہ 89.09 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب اور رسد میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے رویے بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔ ان عوامل کے باعث خام تیل کی عالمی قیمتوں پر مسلسل اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان سمیت دیگر درآمدی ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے۔ اگر عالمی سطح پر یہ رجحان برقرار رہا تو ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…