ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے پر ایڈوائزری جاری

datetime 6  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی اے نے سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے ایڈوائزری جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنی سم کسی دوسرے شخص کو دینا قانونا جرم ہے اور اس پر سزا ہو سکتی ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے نے واضح کیا ہے کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال بھی غیرقانونی ہے اور کسی بھی سم کے ذریعے ہونے والی غیرقانونی سرگرمی کی ذمہ داری اس صارف پر عائد ہوگی جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تمام سمز سے باخبر رہیں اور کسی بھی نامعلوم یا غیرضروری سم کو فوری طور پر بلاک کروائیں۔ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ نئی سم صرف مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے حاصل کی جائے تاکہ غیرقانونی استعمال اور دھوکہ دہی کے واقعات سے بچا جا سکے۔پی ٹی اے نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سمز کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ سائبر جرائم اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…