اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

datetime 31  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے جون 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،

جو یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کے باعث یو اے ای میں ایندھن مسلسل تیسرے ماہ مہنگا کیا گیا ہے۔جاری کردہ نرخوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ یہ 3.66 درہم فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی نئی قیمت 3.83 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو مئی میں 3.55 درہم فی لیٹر تھی۔ ای پلس 91 پیٹرول بھی مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی قیمت 3.48 درہم سے بڑھ کر 3.76 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ڈیزل کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔

نئے شیڈول کے تحت ڈیزل 4.69 درہم کے بجائے 4.33 درہم فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث خلیجی ممالک میں ایندھن کی قیمتوں پر مسلسل اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں یو اے ای نے بھی جون کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…