اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

چین کا پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کا اعلان

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

بیجنگ(این این آئی)چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0 کی ترقی کو

تیز کرنے، دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے کو مزید بہتر بنانے اور مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ماؤ نِنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی دوستی کو مزید مضبوط اور بلند کرنے کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے نے سربراہانِ مملکت کی سفارت کاری، عملی تعاون اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے ذریعے چین پاکستان تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت، باہمی فائدے اور قائدانہ کردار کو اجاگر کیا۔ رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک نے معیشت و تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت و خوراک، انسانی وسائل اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق متعدد معاہدوں پر دستخط کیے۔ماؤ نِنگ نے کہا کہ دنیا ایک صدی میں نہ دیکھی جانے والی تیز رفتار تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔

چین اور پاکستان اپنی جدت کاری اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے حوالے سے نئے مواقع اور اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی سیاسی اعتماد، عملی تعاون، سیکیورٹی تعاون اور بین الاقوامی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ چین پاکستان تعلقات کا ایک نیا باب رقم کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…