منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ہونڈا کا موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

datetime 24  فروری‬‮  2026 |

اٹلس ہونڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ہوگا۔

کمپنی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس فیصلے کا فائدہ مختلف مقبول ماڈلز کے خریداروں کو ملے گا۔نئی ریٹیل پرائس لسٹ کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت گھٹا کر ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ سی ڈی 70 ڈریم اب ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔ اسی طرح سی جی 125 ایس گولڈ کی نئی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 900 روپے اور سی بی 125 ایف کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 900 روپے طے کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سی جی 150 کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 900 روپے اور سی بی 150 ایف کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کی الیکٹرک موٹرسائیکل آئیکون ای کی نئی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ الیکٹرک ماڈل پر سیلز ٹیکس کی شرح تقریباً ایک فیصد ہونے کے باعث اس کی مجموعی قیمت نسبتاً کم رکھی گئی ہے۔ یہ بائیک خاص طور پر ان صارفین کے لیے موزوں قرار دی جا رہی ہے جو ایندھن کے بڑھتے اخراجات سے بچنا چاہتے ہیں اور ماحول دوست سفری حل اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…