اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق درخواست گزار طلبہ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین نیاز احمد اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا مرحلہ باقاعدہ شروع ہو چکا ہے اور مختلف جامعات کو آلات فراہم کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے درخواست دینے والے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی متعلقہ یونیورسٹی جا کر مقررہ فوکل پرسن سے رابطہ کریں، مطلوبہ کاغذات جمع کروائیں اور اپنا لیپ ٹاپ وصول کریں۔چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ طلبہ جدید سہولت حاصل کرکے اپنی تعلیم اور تحقیق کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تیار رہیں۔
LAPTOP DISTRIBUTION UNDER PRIME MINISTER’S YOUTH LAPTOP SCHEME NOW FULLY UNDERWAY!
Dear Laptop Recipients,
Laptops have been delivered to your university! Visit your university, submit the required documents to the focal person, and collect your laptop.
Get ready to enhance…
— Niaz Ahmad Akhtar (@DrNiazAhmadSI) February 20, 2026



















































