منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں، جعلسازوں کیلئے جنت، 38 ہزار ڈی پورٹ

datetime 12  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں اور جعلسازوں کے لیے جنت بن چکے ہیں،

2025کے دوران خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔وزارت سمندر پار پاکستانیز نے وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2025 میں خلیجی ممالک سے کل 38 ہزار 616 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، بحرین سے 786، کویت 163، عمان 537 2، سعودی عرب 27692، یوایای 6794 اور قطر سے 644 ڈی پورٹ ہوئے۔ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی غیر قانونی قیام، ویزا خلاف ورزی، بھیک، چوری، اقامہ میعادختم اور دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے۔شازیہ مری کے سوال پر وزارت داخلہ نے بتایا کہ ا یف ا?ئی اے نے جنوری 2025 سے اب تک غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں، غیر قانونی ہنڈی اور حوالہ ڈیلرز کے خلاف 551 چھاپے مارے، 576مقدمات درج کیے اور 703 ملزمان گرفتار کیے جب کہ324کیسز میں سزا بھی دی گئی۔

وزارت دفاع نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے جامع قومی یوٹیلائزیشن فریم ورک تیار کرلیا،پاکستان کی پہلی ہائپر اسپیکٹریکل سیٹلائٹ اس وقت آربٹ ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے۔ سیٹلائٹ ٹیسٹنگ کے بعد مختلف آرگنائزیشنز کے لیے امیج ڈیٹا رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہوگا،جامع قومی یوٹیلائزیشن فریم ورک پر مثبت عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ فریم ورک کے تحت زراعت، ماحولیات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں شہریوں کے لیے سروسز فراہم کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…