لاہور( این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے تین ماہ کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،
دالوں اور بیسن کی قیمت میں کمی کر دی گئی ، دودھ اور گوشت کی قیمتیں زمینی حقائق کے برعکس مقرر کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر (نیا (کی قیمت ہول سیل اور پرچون قیمت بغیر کسی ردو بدل کے بالترتیب 300 اور305 روپے فی کلو بر قرار رکھی گئی ،دال چنا ( باریک)ہول سیل میں15روپے کمی سے220،پرچون میں10روپے کمی سے 230،دال چنا(سپیشل)ہول سیل میں20روپے کمی سے 230،پرچون میں15روپے کمی سے 240،دال مسور(موٹی)امپورٹڈہول سیل میں 30روپے کمی سے 220روپے، پرچون سطح پر25روپے کمی سے230روپے،دال ماش دھلی ہوئی (امپورٹڈ )کی قیمت ہول سیل اور پرچون میں بالترتیب 400 اور410 روپے بر قرار رکھی گئی،دال ماش چھلکے والی(امپورٹڈ)ہول سیل میں50روپے کمی سے سے340،پرچون میں50روپے کمی سے350،دال مونگ(چھلکے والی)ہول سیل میں40روپے کمی سے340روپے، پرچون میں345 روپے کلو پر بر قرار،کالا چنا(موٹا)لوکل ہول سیل میں10روپے کمی سے230روپے،پرچون میں40روپے کمی سے240روپے کلو،کالا چنا(باریک)لوکل ہول سیل میں10روپے کمی سے220، پرچون میں5روپے کمی سے230روپے،سفید چنا(موٹا)امپورٹڈ ہول سیل میں 20روپے کمی سے سے260،پرچون میں15روپے کمی سے 270روپے ،بیسن کی ہول سیل 10روپے کمی سے240،پرچون میں 5 کمی سے 250روپے ،دودھ کی قیمت 170روپے لیٹر مقرر کی گئی جبکہ بازار میں دودھ فی لیٹر200سے220لیٹر میں دستیاب ہے ،
چھوٹے گوشت ہڈی والے کی قیمت1600روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹوںمیں چھوٹا گوشت 2500سے2800روپے جبکہ بڑا گو شت ہڈی والا800روپے کے برعکس 100روپے فی کلو پر فروخت کیا جارہا ہے ۔سرکاری نرخنامے میں روٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں 100گرام روٹی کی قیمت14روپے مقرر کی گئی ہے ۔



















































