اسلام آباد (این این آئی)گھریلو صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نئے ٹیرف کے حتمی نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 301سے 400یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ گھریلو صارف کیلئے 1روپے 53پیسے کمی کی گئی ہے۔ماہانہ 401سے 500یونٹ استعمال پر 1روپے 25 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی جبکہ 501سے 600 یونٹ استعمال پر 1روپے 40 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔ماہانہ 601 سے 700یونٹ تک فی یونٹ91 پیسے اور ماہانہ 700یونٹ سے زائد استعمال پر 49پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔



















































