بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

نادرا نے ویری فکیشن کا نیا نظام متعارف کرادیا

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شناختی تصدیق کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے نشانِ پاکستان کے نام سے ایک نیا آن لائن ویری فکیشن کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔

اس سہولت کے ذریعے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ریگولیٹڈ نجی شعبہ بھی مستند اور محفوظ ویریفکیشن خدمات حاصل کرسکے گا۔نئے نظام کے تحت رجسٹریشن، سبسکرپشن اور رسائی سے متعلق تمام مراحل ایک ہی ویب پورٹل پر مکمل کیے جا سکیں گے۔اس اقدام سے خاص طور پر بینکوں، ٹیلی کام کمپنیوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو بڑی سہولت ملے گی، کیونکہ اب انہیں طویل کاغذی کارروائی اور بار بار منظوری کے مراحل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔یہ پیش رفت حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد قومی سطح پر ڈیجیٹل نظام کو مضبوط بنانا اور خدمات کی فراہمی کو تیز تر بنانا ہے۔نادرا حکام کے مطابق نیا پلیٹ فارم نہ صرف ویری فکیشن کے عمل کو مکمل ڈیجیٹل بنائے گا بلکہ اسے زیادہ محفوظ اور شفاف بھی بنائے گا۔نشانِ پاکستان کے نفاذ سے آن بورڈنگ کا عمل تیز ہوگا، قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری ممکن ہوگی اور ڈیٹا کے تحفظ کو مزید یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس کے نتیجے میں شہریوں کا اعتماد بڑھے گا اور ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔نادرا آرڈیننس اور متعلقہ قواعد کے تحت فراہم کی جانے والی یہ خدمات اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ مثر، فوری اور قابلِ اعتماد ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شہری نادرا میں شناختی کارڈ سمیت کسی بھی دستاویز کے لیے درخواست دینے کے بعد اپنی مطلوبہ دستاویز حاصل کرنے کے لیے نادرا کے دفاتر کے چکر اور لمبی لمبی قطاریں لگاتے تھے۔ایسے میں بعض اوقات وہ دستاویز تیار نہ ہونے یا درخواست میں کوئی سقم ہونے کے باعث انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑتا تھا تاہم اب انہیں ایسا نہیں کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…