جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

حکومت کا صنعتوں کا پہیہ چلانے کے لیے ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)حکومت نے صنعتوں کا پہیہ چلانے کے لئے ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے،اس سلسلے میں حکومت آئی ایم ایف سے رجوع کرے گی ،

آئندہ بجٹ میں صنعتی شعبے کوکارپوریٹ ٹیکس میں ریلیف دیا جائے گا،وزارت صنعت و پیداوار نے تیاری مکمل کرلی،جی ڈی پی میں صنعتی سیکٹرکاحصہ دس فیصد جبکہ برآمدات کا حصہ چھ فیصد بڑھانے کا منصوبہ ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اخترخان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی تاریخ میں پہلی بارصنعتی پالیسی لائی ہے،جی ڈی پی میں صنعتی شعبے کاحصہ18 فیصد سے بڑھا کر 26 فیصد کیا جائے گا،موجودہ ٹیکسز کے ساتھ صنعتی ترقی کے اہداف کا حصول مشکل ہے،صنعتوں کو ٹیکس چھوٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کریں گے،کارپوریٹ ٹیکسزمیں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے بات کریں گے،آئی ایم ایف کو بتائیں گے کہ ریلیف سے ٹیکس نیٹ بڑھے گا،موبائل فون ،ٹریکٹرز ،سولربیٹریزمیڈ ان پاکستان ہوں گی،گرڈ اسٹوریج کی ٹیکنالوجی کے لیے نئی پالیسی لانے پرکام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز بحالی کیلئے پانچ بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کو تیارہیں،چارسال میں پاکستان اسٹیل ملزکو دوبارہ اپنے پائوں پرکھڑا کر دیا جائے گا،اسٹیل ملزکی بحالی کیلئے 2 روسی کمپنیوں سے بھی بات چیت حتمی مراحل میں ہے، جون 2026 تک شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…