جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی؛ گوگل کا اہم اعلان

datetime 7  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گوگل کی حالیہ سیکیورٹی رپورٹ میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک سنگین خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں زیرِ استعمال تقریباً 40 فیصد اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز جدید سائبر حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں، جہاں میل ویئر اور اسپائی ویئر کے ذریعے صارفین کا حساس ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق گوگل نے ایک نیا سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کیا ہے، تاہم کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اینڈرائیڈ 12 اور اس سے پرانے ورژنز پر چلنے والے موبائل فونز اب مستقبل میں حفاظتی اپ ڈیٹس حاصل نہیں کر سکیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ پرانے سسٹمز جدید ڈیجیٹل حملوں کا مؤثر مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا میں صرف 58 فیصد اینڈرائیڈ ڈیوائسز ایسی ہیں جو سیکیورٹی سپورٹ کے دائرے میں آتی ہیں، جبکہ 40 فیصد سے زائد فونز اس سہولت سے باہر ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال کا مطلب یہ ہے کہ ایک ارب سے زیادہ صارفین کے موبائل فونز سائبر خطرات کے سامنے غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں اینڈرائیڈ کے مختلف ورژنز کے استعمال سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

دسمبر میں حاصل کیے گئے ڈیٹا کے مطابق اینڈرائیڈ 16 صرف 7.5 فیصد ڈیوائسز میں موجود تھا، جبکہ اینڈرائیڈ 15 تقریباً 19.3 فیصد، اینڈرائیڈ 14 قریب 17.9 فیصد اور اینڈرائیڈ 13 لگ بھگ 13.9 فیصد فونز میں استعمال ہو رہا تھا۔یہ تمام ورژنز اس لیے اہم قرار دیے جا رہے ہیں کیونکہ گوگل اب اینڈرائیڈ 12 یا اس سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سیکیورٹی پیچ جاری نہیں کر رہا۔ ماہرین کے مطابق ایسے صارفین جو اب بھی پرانے اینڈرائیڈ ورژنز استعمال کر رہے ہیں، ان کا ذاتی اور مالی ڈیٹا زیادہ خطرے میں ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایپل کو بھی اپنے آئی فون صارفین کو نئے iOS ورژنز پر منتقل کرنے میں چیلنجز کا سامنا رہتا ہے، تاہم چونکہ زیادہ تر ایپل ڈیوائسز نسبتاً کم وقت میں اپ ڈیٹ ہو جاتی ہیں، اس لیے وہاں سیکیورٹی خدشات کی شدت کم رہتی ہے۔سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی اینڈرائیڈ فون میں اینڈرائیڈ 13 یا اس سے جدید ورژن انسٹال نہیں ہو سکتا تو نئے فون کی خریداری پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر معروف ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز اور فون کی سیکیورٹی سیٹنگز کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…