جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اہم اعلان ہو گیا

datetime 7  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اس بابرکت مہینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

رمضان میں روزے، عبادات اور دینی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے مسلم ممالک میں سرکاری اور دفتری نظام میں سہولتیں دی جاتی ہیں تاکہ ملازمین آسانی سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔کویت کی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ نئے اوقات یکم رمضان المبارک سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین کو رمضان میں سہولت فراہم کرنا ہے۔سول سروس کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے دوران سرکاری اداروں میں کام کا دورانیہ ساڑھے چار گھنٹے ہوگا۔ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان اوقات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو حاضری کے وقت میں لچک دی گئی ہے۔

ملازمین صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے کے درمیان کسی بھی وقت دفتر آ سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ساڑھے چار گھنٹے کا مقررہ وقت مکمل کریں گے۔سول سروس کمیشن نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تمام سرکاری ادارے اسی نظام کے تحت کام کریں گے۔ کسی بھی ادارے کو ان اوقات سے ہٹنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں رمضان کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے۔ حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…